7 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کے وزيراعظم من موہن سنگھ نے اميدظاہر کي ہے کہ امريکي حکومت وسکونسن گوردوارے پرحملے کي تہہ تک جانے کي کوشش کرے گي.

ابنا: ہندوستان کے وزيراعظم من موہن سنگھ نے اميدظاہر کي ہے کہ امريکي حکومت وسکونسن گوردوارے پرحملے کي تہہ تک جانے کي کوشش کرے گي۔ رياست وسکونسن ميں گوردوارے پرحملے ميں امريکا کا سابق فوجي ملوث ہونا دنيا بھرميں سکھ کميونٹي کے ليے تشويش کاباعث بن گياہے.واقعہ کے خلاف ہندوستان کے مختلف شہروں ميں بھي مظاہرے کيے جارہے ہيں. سابق امريکي فوجي نے گوردوارے کے کچن ميں داخل ہوکر فائرنگ کي تھي اورجوابي فائرنگ پراس نے ايک اہلکارکوبھي زخمي کرديا  تاہم ساتھي پوليس اہلکارکي فائرنگ سے وہ ماراگيا. امريکاميں سکھ کميونٹي سے تعلق رکھنے والوں کي تعداد5لاکھ ہے اور وسکونسن واقعہ کے بعد گوردواروں کي سيکيورٹي بڑھادي گئي ہے.

.......

/169